واسا کے کمپلینٹ سیل کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لئے خصوصی میکنزم تیارکیا جائے؛ایم ڈی واسا ظہور احمد ڈوگر

3

ملتان، 24 ستمبر(اے پی پی):ایم ڈی واسا ظہور احمدڈوگر نے کہا کہ واسا سیوریج،واٹر سپلائی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کرنے والا اہم ادراہ ہے ،  ادارے کی ساکھ بحال کرنے کیلئے تمام افسران کردار ادا کریں اور کمپلینٹ سیل کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لئے خصوصی میکنزم تیارکیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈی واسا نے کہا شکایت کے ازالہ کے بعد شہریوں کو فیڈ بیک دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔

ایم ڈی واسا ظہور احمد ڈوگر نے کہا کہ نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں، فیلڈ افسران کے فون نہ سننے کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں  کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کروایا جائے، منصوبوں  کی سست روی، تاخیر پر ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جہاں  پر ترقیاتی کام ہوچکا ہے، روڈز کو ہنگامی بنیادوں  پر بحال کیا جائے۔

ایم ڈی واسا ظہور احمد ڈوگر نے کہا کہ سیوریج لائنوں  کی صفائی مہم کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی ، ڈی سلٹنگ مہم کو موثر بنا کر شہریوں  کو بھرپور ریلیف دیا جائے۔

 اجلاس میں  ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نگہت جبیں ، ڈائریکٹر ایڈمن طاہر شاہ،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر موجود تھے جبکہ  ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام، ڈائریکٹر فنانس سعید ڈوگر، ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹر ز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔