اوکاڑہ،11اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رورل ہیلتھ سنٹر گوگیرہ اوربنیادی مراکزصحت32ٹوآرکا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرزو پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور میڈیکل سٹور میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مراکز صحت پر علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے دستیاب سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔