اٹک؛ پاک فوج کے شہید جوان محمد اسرار کو سپرد خاک کر دیا گیا

49

اٹک،30اکتوبر(اے پی پی): ڈیرہ اسماعیل خان میں امن دشمنوں کے خلاف مشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان 26 سالہ محمد اسرار کو اٹک کے علاقہ باہتر لنگر میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

 شہید کی نماز جنازہ میں فوجیوں ، سیاسی ، سماجی عوامی شخصیات سمیت سرکاری افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے  میں پاک فوج کے 2 جوان  نائیک ساجد حسین عمر 33 سال ساکن خوشاب اور سپاہی محمد اسرار عمر 26 سال ساکن اٹک شہید ہو گئے تھے۔