پنجاب ہائی وے پیٹرول اور چغتائی لیب کے مابین ایم او یو پر دستخط،تمام ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ اب چالیس فیصد ڈسکاؤنٹ پر ہونگے

27

ملتان،30 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پیٹرول کےتمام ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ چغتائی لیب سے اب چالیس فیصد ڈسکاؤنٹ پر ہونگے۔

اس حوالے سے فوکل پرسن ڈی ایس پی پٹرولنگ اظہر حیسن خان  اور چغتائی لیب کی سی ای او (کنٹری ہیڈ)  جوریہ خان  کے مابین ایم او یو پردستخط کیےگئے۔

اس موقع پر ایس پی ہما نصیب نےکہاکہ اس قسم کے ایم او یو سےپٹرولنگ اہلکاروں کی ویلفیئر اورصحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے ان سروس،ریٹائرڈ ،فوت شدگان اور شہداء اور ان کی فیملیز فائدہ اٹھا سکتی ہیں، آنے والے کچھ دنوں میں ہم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کےساتھ بھی ایم او یوسائن کر رہے ہیں جس سےملازمین کی فلاح وبہبود کے لئےبہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اس موقع پرریجنل ریڈر سب انسپکٹرجاوید اولکھ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرجاویداقبال عاربی،ریڈر ڈی ایس پی ملتان مظہر متیلا، میڈیا کوآرڈینیٹر رمضان سعیدی اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔