میرپورخاص،29 اکتوبر ( اے پی پی): رکن قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص کے ضلع صدر نوابزاد امیر منور علی خان ٹالپور نے کہا ہے کہ اس بار 2011 سے بھی زیادہ بارشیں برسی ہیں جسکا نقصان پورے پاکستان میں دیکھنے میں آیا مگر جو نقصان ضلع میرپورخاص میں ہوا اسکی بڑی وجہ قدرتی آبی گزر گاہوں پر تجاوزات ہیں، جنکا ہٹایا جانا بہت ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن مین منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن اور پی پی پی رنماء میر اللہ داد بھی موجود تھے ..
رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور نے کہا کہ قانون بھی بنائے جاتے ہیں اور احکامات بھی جاری کئے جاتے ہیں لیکن اصل کام ہے ان پر عملدرآمد کرانا ہے۔ انہوں نے وکلاء سے کہا کہ کورٹوں میں جو التوا کیسز پڑے ہوئے ہیں کوشش کریں وہ حل ہوں تاکہ ہمارے لوگوں کو جلد انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت آمریت سے بہترین بدلہ ہے، محترمہ کی شہادت کے بعد لاڑکانہ میں ایک پروگرام کے دوران پاکستان کھپے کے نعرے لگائے گئے اس وقت بلاول بھٹو بہت چھوٹے تھے مگر انکو اپنے ملک سے محبت تھی تبھی انہوں نے فوری رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ کھپے پاکستان کھپے۔
تقریب میں میر منور تالپور نے ڈسٹرکٹ بار کونسل کی تزئین و آرائش کے لئے 2 لاکھ روہے کا چیک ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص کے صدر ایڈوکیٹ شوکت راہموں کو دیا ۔
قبل ازیں رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان ٹالپور کی آمد پر انہیں اور انکے ساتھ آئے ہوئے دیگر پی پی رہنماؤں کو سندھ کا روائیتی تحفہ اجرک پیش کیا، جس پر میر منور تالپر نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر اور دیگر عہدے داران و ممبران کا پر خلوص استقبال پر شکریہ ادا کیا۔











