پاکپتن،21 اکتوبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن سید توصیف حیدر کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ تھانہ کلیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
کلیانہ پولیس نے 5 کے بی سے شراب فروش شمس الدین کو گرفتار کر کے 200 لیٹر شراب 80 لیٹر لاہن اور چالو بھٹی شراب برآمد کر لی ۔ 12 کے بی میں کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش رضوان کو گرفتار کیا، شراب فروش کے قبضہ سے 29 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ گرفتار شراب فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔











