سکھر؛ ایس آئی یو ٹی چھیبلانی میڈیکل سینیٹر میں روبوٹک سرجری کا افتتاح کردیا گیا

32

سکھر،29اکتوبر(اے پی پی): ایس آئی یو ٹی مقامی اسپتال میں روبوٹک سرجری یونٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔ ہفتے کے روز صوبائی وزیر برائے  صحت سندھ ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے سکھر ایس آئی یو ٹی  چھیبلانی میڈیکل سینٹر میں روبوٹک سرجری کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر منعقدہ  تقریب  سے  خطاب میں  وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کورونا رسک ہلیتھ الاؤنس کے لیے سڑکوں پر احتجاج کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب کورونا ختم ہوچکااوراس کا اب اتنا زیادہ خطرہ نہیں رہا تو الاؤنس کو جاری رکھنا زیادتی ہوگی تاہم ہم نے ان کی ڈیمانڈ اور لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ان کے نان پریکٹس الاؤنسز کو تھوڑا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

 ڈاکٹر عذرا پیچوہو کاکہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا گناہ اور ثواب بھی ان کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف سکھرمیں ہی نہیں سندھ کے ہر ضلع میں ڈاکٹرز کی قلت ہے، سندھ سروس کمیشن کے گذشتہ دو سے تین سال تک غیر فعال رہنےکی وجہ سے کچھ مشکلات درپیش تھیں تاہم اب ہم نے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی بھرتی کی ڈیمانڈ سندھ سروس کمیشن کو بھیج دی ہے۔