لاہور ؛صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 14 ترقیاتی سکیموں کیلئے32 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

10

لاہور، 3 اکتوبر ( اے پی پی ):چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل کی زیر صدارت  صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں  ہوا۔اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی14 ترقیاتی سکیموں کیلئے32 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی،ضلع رحیم یار خان میں فیروزہ سے ہیڈ فرید روڈ تک میٹلڈ روڈ کی بحالی کیلئے 47 کروڑ 91 لاکھ منظورلاہور میں شاہدرہ کے مقام پر ملٹی لیول گریڈ علیحدگی کی تعمیر کیلئے 9 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ منظور کیے گئے۔ لاہور قلعہ اور اس کے بفر زون میں سیاحت کی ترقی کیلئے 31 کروڑ 70 لاکھ منظور ہوئے۔

اجلاس میں گجرات میں ڈویژنل کمپلیکس (فیز I) کی تعمیر کیلئے 8 ارب 80 کروڑ 58 لاکھ منظور ضلع گجرات میں شادی وال تا چک گلاں روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 2 ارب 13 کروڑ 86 لاکھ منظور کیے، ضلع گجرات میں گجرات بائی پاس تا لنک انڈسٹریل ایریا II- تک فلائی اوور کی تعمیرکیلئے 2 ارب 47 کروڑ 31 لاکھ منظور کیے گئے ۔ضلع گجرات میں سروس موڑ تا بولے پل روڈ کی بحالی کیلئے 88کروڑ 61 لاکھ منظور کیے گئے۔ ضلع گجرات میں گجرات شہر کے روڈز کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 19 کروڑ 3 لاکھ منظورضلع گجرات میں گجرات ڈنگہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 1 ارب 81 کروڑ 21 لاکھ منظور ہوئے،ضلع گجرات میں گجرات جلالپور جٹاں ہیڈ مرالہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 91 کروڑ 15 لاکھ کی منظوری دی گئی جبکہ ضلع اوکاڑہ تحصیل رینالہ خورد دیپالپور میں رینالہ خورد تا ہجرہ چوک برآستہ شیر گڑھ روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 1 کروڑ 68 لاکھ منظور کیے گئے ۔

اجلاس میں اوکاڑہ شہر میں پرانا جی ٹی روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 7لاکھ منظور کیے گئے ،ضلع اوکاڑہ تحصیل دیپالپور میں دیپالپور – حویلی لکھا روڈ برآستہ بھمن شاہ اور واسا والا روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 71 لاکھ منظور کیے گئے۔ضلع اوکاڑہ تحصیل دیپالپور میں دیپالپور – بسیر پور روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 5 کروڑ 48 لاکھ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری اورممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران شریک ہوئے۔