ماں کا پڑھے لکھے ہونے کا مطلب ایک پورے خاندان کا پڑھا لکھا ہونا ہے، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس

11

لاہور 27 اکتوبر ( اے پی پی ): صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی تیسری سالانہ صوبائی بیداری کانفرنس برائے خواتین حقوق میں شرکت  کی۔بیداری کانفرنس کا انعقاد لاہور کے نجی ہوٹل میں خواتین کے حقوق کے حوالے آگاہی پھیلانے کے لئے کیاگیا۔ کانفرنس میں ملالہ فنڈ، پنجاب پولیس ، لوکل گورنمنٹ و دیگر اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔ کانفرنس میں مُوٹ کورٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں نے اپنے تحفظات کے حوالے نمائندگان سے سوال کئے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ عورتوں کو جتنے حقوق ہمارے دین اسلام نے دئیے دنیا کا کوئی اور مذہب نہیں دیتا ہم نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں آن لائن تبادلوں کا سسٹم ای ٹرانسفر متعارف کرایا، ای ٹرانسفر کی مدد سے آج صوبے بھر کے اساتذہ گھر بیٹھے اپنے تبادلوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 7 ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری کیا گیا تاکہ ہمارے بچوں کا تعلیمی خرج نہ ہو پرائمری کے بعد ایلیمنٹری سکول قریب نہ ہونے کی بدولت زیادہ تر لڑکیاں سکول چھوڑ جاتیں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ انصاف آفٹرنون سکولز پروگرام کو خصوصی طور پر بچیوں کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیاایک ماں کا پڑھے لکھے ہونے کا مطلب ایک پورے خاندان کا پڑھا لکھا ہونا ہے عورتوں کے حقوق کے لیے جو بھی ہم کر سکیں ضرور کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔مراد راس نے کہا کہ  تعلیم کے شعبے میں جتنا کام ہم نے پچھلے چار سال میں کیا کسی نے چالیس سال میں بھی نہیں کیا محکمہ تعلیم کو مکمل طور پر ٹھیک کرنے کے لئے کم از کم دس سال درکار ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلیم کے شعبے کو دانستہ طور پر پیچھے دھکیلا گیا۔