مری؛ مختلف روڈ حادثات میں 2 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

38

مری، یکم اکتوبر (اے پی پی):نیرگولی سٹاپ کے پاس دو گاڑیوں (کار اور سوزوکی) کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کوہالہ روڈ لوئر ٹوپہ کیری نکر کے مقام پر مہران کار کو پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوئی، جنہیں طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔