نوشہرہ ورکاں؛ ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ،پاؤں سے معذور چاچا محمد اکرم، پختہ ارادے اور محنت کی زندہ مثال

13

نوشہرہ ورکاں،یکم اکتوبر (اے پی پی): انسان کے ارادے پختہ ہوں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اور کسی قسم کی کوئی بھی معذوری بھی انسان کو محنت کرنے اور حلال رزق کمانے سے نہیں روک سکتی، ایسی ہی ایک زندہ مثال نوشہرہ ورکاں کے چاچا محمد اکرم ہیں، جنہوں  نے معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا اور 2014 میں ٹانگ کٹنے کے بعد بھی آج تک  مسلسل  ٹریکٹر ٹرالی چلا رہے ہیں۔

چاچا محمد اکرم محنت پر یقین رکھتے ہیں اور ٹریکٹر ٹرالی کرائے پر چلا کر رزق حلال کماتے ہیں۔ان کے بیٹے بیٹیاں ماشاءاللہ ملک کی اچھی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اور انہوں نے کبھی بھی کسی سے کوئی مالی مدد نہیں لی ہے۔

 چاچا محمد اکرم کو معذوری کی حالت میں محنت کرتا دیکھ کر انسان کا یقین کامل ہونا چاہیے کہ مالک کائنات کی ذات پر بھروسہ رکھنے والے ہر شخص کو ہر حالت میں دنیا میں کوئی کمی نہیں رہتی۔