مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی میں 20 ارب روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کیے؛وزیر اعظم محمد شہباز شریف

35

اسلام آباد، 20 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہمسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی میں 20 ارب روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کیے۔

جمعرات کو نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات کے آغاز کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  ہماری حکومت نے نوجوانوں کو اسکالر شپ ،اپنا روزگار اورلیپ ٹاپ اسکیم جیسے بہترین پروگرام دیئے۔انہوں نے کہا  کہ مشکل حالات کے باوجود نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔