اسلام آباد، 20 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے نوجوانوں کو اسکالر شپ ،اپنا روزگار اورلیپ ٹاپ اسکیم جیسے بہترین پروگرام دیئے۔
جمعرات کو نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات کے آغاز کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی میں 20 ارب روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔











