ملتان؛کمشنر کا حکومتی اقدامات کی بھرپور آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ،محکمہ تعلقات عامہ کو ہدایات جاری کر دیں

7

ملتان، 29 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر اشفاق احمد چوہدری کا حکومتی اقدامات کی بھرپور آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عوام کو آگاہ کرنے میں محکمہ تعلقات عامہ کا کرادار مثالی ہے ، محکمہ تعلقات عامہ کے افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محکمہ تعلقات عامہ ڈائریکٹر سجاد جہانیہ کی سربراہی میں وفد نے کمشنر سے ملاقات کی  اور انہیں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کو میڈیا منیجمنٹ میں محکمہ تعلقات عامہ کی بھرپور معاونت حاصل ہے، موثر میڈیا منیجمنٹ کے ذریعے ترقی کا سفر مزید تیز کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے میڈیا کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

 ڈائریکٹر سجاد جہانیہ نے محکمانہ امور پر کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹرز سید ماجد شاہ،اصغر خان،فرقان حیدر ،وسیم یوسف،ارم سلیمی  بھی شریک ہوئے۔