ملتان؛ سیکٹر کمانڈر موٹروے عاطف چوہدری کیجانب سے افسران اور جوانوں کو نومور مہم کیلئے ہدایات جاری

11

ملتان، 08 اکتوبر (اے پی پی): انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 شاہدجاوید کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈرعاطف چوہدری نے بیٹ نمبر 22 میں افسران اور جوانوں سے میٹنگ کی جس میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرے پولیس کی طرف سے جاری کردہ نو مور مہم کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ اس مہم کے تحت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جیسا کہ جدید آلات سے لیس سپاٹرز،جدید سپیڈ چیکنگ کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے موٹرویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ سسٹم کو نافذ کرنے کا مقصد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے قوانین کے یکساں اور موثر نفاذ کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہے تاکہ ہماری قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پاکر حادثات میں نمایا ں کمی لانا ہے۔

سیکٹر کمانڈرعاطف چوہدری نے دوران ڈیوٹی فیلڈ سٹاف سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کرنے کے احکامات دیئے۔  ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی اور انسپکشن ٹیم کے ساتھ تمام پٹرولنگ موبائلز اور ریکارڈکی انسپکشن کی اور اطمینان کا اظہارکیا۔

سیکٹر کمانڈرعاطف چوہدری نے کہا کہ قومی شاہراؤوں پرافسران اور جوانوں کی پہلی ترجیح سفر کے دوران شہریوں کو مدد کی صورت میں بروقت مدد کو یقینی بنانا ہے،شہری قومی شاہراوؤں پر سفر کرتے ہیں ان کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنایا جا ۓ،شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں۔