ملتان ؛جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، جلوسوں کے گزرگاہوں کو سجایا جا رہا

23

ملتان، 08 اکتوبر(اے پی پی):جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اور ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جلوسوں کے گزرگاہوں کو سجانے میں مصروف ہے۔کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے ورکرز کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی ہے اور 12 ریبع الاول کو کمپنی کا آپریشنل اور ورکشاپ کا سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔کمپنی کے آپریشنل ڈیپارٹممنٹ کا حسین آگاہی کی طرف آنیوالی شاہراہوں کی صفائی پر انتہائی توجہ ہے جہاں سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تمام ریلیوں اور جلوسوں کا گزر ہوگا۔اندرون شہر اور النگ کی صفائی کے لئے سپیشل صفائی اسکواڈ تعینات کردیا گیا ہے۔سڑکوں کی لائم لائننگ کے لئے وائٹ پاوڈر  اور فینائل خریداری کے انتظامات  مکمل لئے گئے ہیں۔

عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے راستوں سے کچرا اور ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، مرکزی شاہراہوں اور تمام  فلائی اوورز کے ڈیوائڈرز  سے مٹی ہٹانے کے لئے سکریپنگ کی جارہی ہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے 12 ربیع الاول  کو شاہراہوں اورچوراہوں کی صفائی اور سجاوٹ کا کام صبح 5 بجے شروع کر دیا جائے گا۔