ملتان ؛ماہ ستمبر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 81 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا

4

ملتان، یکم اکتوبر (اے پی پی): ماہ ستمبر چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر خصوصی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری رہا، جس دوران 81 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا  جبکہ 69  بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ، گمشدہ، لاوارث، بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے۔  بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ بھکاری گھر سے بھاگے گمشدہ، تشدد کا شکار، لاوارث، بے آسرا بچے نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 0616513201 پر اطلاع دیں۔