ملتان ؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں محفل میلاد کا انعقاد

22

ملتان، 7 اکتوبر (اے پی پی ):چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، محفل میلاد میں ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو رضوان حیدر بیورو میں مقیم بچوں اور سٹاف نے شرکت کی۔  محفل میلاد میں بچوں نے حضورﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹاف نے حضرت محمد ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیے اور ثناء خوان مصطفیٰ حافظ مہران اختر اور محمد اظہر عظیمی نے آنحضور ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے،محفل میلاد کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر  رضوان حیدر نے کہا کہ حضرت محمدﷺ سے عشق ہم سب کے ایمان کا لازمی حصہ ہے  ،نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کرہی دنیا وآخرت مین کامیابی ملتی ہے۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کی تربیت کی جارہی ہے۔