نئی کاروں سے لدے ٹرالر  میں آتشزدگی

8

مظفرگڑھ،17 اکتوبر(اے پی پی): نئی کاروں سے لدے ٹرالر  میں آتشزدگی،ریسکیوکنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر تحصیل چوک سرور شہید میں کلمہ چوک کے مقام پر ایک نئی کاروں سے بھرے ہوئے ٹرالر کے انجن اور لدی ہوئی ایک کار میں آگ لگ گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو  کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر جائے حادثہ پر چوک سرور شہید کی پوائنٹ  سے ایمبولینس اور ریسکیو سنٹرل اسٹیشن مظفر گڑھ سے فائر وہیکل کو روانہ کروا دیا۔ پولیس کنٹرول روم کو  بھی انفارم کردیا،ایمبولینس اور فائر وہیکل سٹاف نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی والی موٹرز سے فائر فائٹنگ شروع کردی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور بڑے مالی نقصان سے بچا لیا ہے، فائر وہیکل سٹاف نے آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔