نارووال؛تینوں تحصیلوں میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل حل کئے گئے

17

نارووال،یکم اکتوبر( اے پی پی): حکومت پنجاب کےخصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی کی سربراہی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنرز ماریہ جاوید اور ڈاکٹر ارشد وٹو نے اپنی اپنی تحصیلوں میں منعقدہ ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات کو سنا اور انہیں موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکی سطح پر تحصیل کمپلیکس میں بھی ریونیو خدمت کچہری کاانعقاد کیا گیا،جہاں پرڈپٹی کمشنرنارووال نے خدمت کچہری میں آنے والے مرد و خواتین کی شکایات کو سنا اور انہیں موقع پر حل کرنے کے لئے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ خدمت کچہری میں آنے والے افراد بلاخوف وخطر حاضر ہوکر اپنی مشکلات سے افسران کوآگاہ کریں اور انشاءاللہ ان کے مسائل کابروقت ازالہ ممکن بنایاجاۓگا۔انہوں نے کہا کہ خدمت کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہری و دیہی سطح پر لوگوں کے ریونیو معاملات سمیت ڈومیسائل کا فوری اجراء و دیگر امور کی انجام دہی کو بروقت یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ ریونیوخدمت کے علاوہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت بھی اسسٹنٹ کمشنرز آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں لوگوں کی شکایات کوبھی باقاعدگی سے سناجارہاہے۔

ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی نے بعدازاں دفترضلع کونسل اور اسسٹنٹ کمشنرآفس نارووال کادورہ کیااور وہاں قائم مختلف برانچز کامعائنہ  بھی کیا۔