کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید کا دورہ نارووال،سروس ڈیلیوری ،معیاری تعلیم، بہترین  طبی سہولیات مہیا کرنے پر زور

29

نارووال،یکم اکتوبر( اے پی پی): نئےکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید نے نارووال کا دورہ کیا۔کمشنرگوجرانوالہ غلام فریدنےڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں  تمام محکموں کےافسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) شعیب علی نے کمشنرگوجرانوالہ کوضلع نارووال  میں چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قیمتوں کے کنٹرول،شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی،انسداد ڈینگی مہم کے دوران متعلقہ محکموں کی کارکردگی اورکھادکی دستیابی بارے جنرل بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال نے کمشنر گوجرانوالہ کو ضلع بھرمیں جاری تمام تر ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی مہم،ڈیجیٹل گرداوری، ریونیو سروسز،ریونیو کھلی کچہری،دیہی مرکز مال کےبارے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں کمشنرگوجرانوالہ کی طرف سےسروس ڈیلیوری کے معیارکو بہتر بنانے،معیاری تعلیم،عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے سمیت شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی  سطح پرصفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔