اوکاڑہ؛ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا مختلف سکولوں کا دورہ ، ناقص صفائی انتظامات پر سرزنش

3

اوکاڑہ،11اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیانے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 38ٹوآر اے، گورنمنٹ ہائی سکول 32ٹوآراے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ینگ پورکا دورہ کیا۔ انہوں نے سکولوں میں ناقص صفائی اور لائٹ کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر سکول انتظامیہ کی سرزنش کی۔انہوں نے سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرمحمدارشداور سکول ہیڈز کو صفائی ستھرائی کے انتظامات اور کلاس رومز میں لائٹنگ کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔