وہاڑی،24 اکتوبر(اے پی پی ): پولیس اہلکاروں کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن میاں عبد الرؤف کے زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی انوسٹی گیشن میاں عبد الرؤف نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا جبکہ ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔
اچھے ٹرن آؤٹ اور بہترین ڈسپلن پر ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی اے محمد ساجد، پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد کاشف، سب انسپکٹر صفدر حسین اور تھانہ میرانپور میں تعینات سب انسپکٹر محمد ساجد کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا جبکہ ٹریفک پولیس کو ٹریفک حادثات کی روک تھام اور موثر ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔











