چنیوٹ،23 اکتوبر( اے پی پی): اے ایس آئی شہید ظفر عباس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی پی او عمران احمد ملک، ڈی ایس پیز و دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی، شہید ظفر عباس اے ایس آئی کو سلامی دی گئی، درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
ڈی پی او عمران احمد ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یاد رہے کہ کچھ روز اے ایس آئی قبل ظفر عباس کو دوران ڈیوٹی نامعلوم کار ڈرائیور نے ٹکر ماری تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، اے ایس آئی ظفر عباس جنرل ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے، شہید ظفر عباس کی میت سرکاری اعزاز کیساتھ انکے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔











