پاراچنار؛این اے 45پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری،تمام پولنگ سٹیشن حساس قرار

17

پاراچنار،30اکتوبر(اے پی پی): ضلع کرم کے این اے 45پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جے یو آئی کے ملک جمیل چمکنی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو رہا ہے۔

تمام 143پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، جس کیلئےسیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، ووٹ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔