پاکستان اور اماراتی بحری افواج کا مشق نصل البحر کے دوران فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

14

اسلام آباد،30اکتوبر(اے پی پی):پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج نے مشق نصل البحر کے دوران فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج کے بحری اور فضائی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائر کیے اور کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور اماراتی بحریہ کے اعلی حکام نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ مشق نصل البحر سے دونوں برادر ممالک کے مابین مختلف النوع بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گا۔