پہلے بھی پنجاب کے عوام کی خدمت کی، اب بھی خدمت کا کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی

10

لاہور، اکتوبر 21(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور  پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ کو نئی ذمہ داریوں کا نوٹیفکیشن دیا ۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے مسرت جمشید چیمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے فلاح عامہ کے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی۔  انھوں نے کہا کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔ اور سیلاب متاثرین کے لئے اربوں کا پیکج دیا۔  چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کرکے ایک فیصد کر دیا ہے۔ 100 ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے 80لاکھ خاندانوں کو آٹا،گھی، آئل اور دالیں مارکیٹ سے 40 فیصد سستی میسر ہوں گی ۔ انھوں نے کہا کہ  صوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ پہلے بھی پنجاب کے عوام کی خدمت کی،اب بھی خدمت کا کر رہے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کے سفر کو نئی جہت دی ہے۔