پشاور، 20 اکتوبر (اے پی پی):کپیٹل سٹی پولیس پشاور کی صدر ڈویژن میں اہم ترین کارروائی، بین الاقوامی سطح پر منشیات کے سمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب ہو گیا،گرفتار گروہ انسانی جسم میں کیپسول کے ذریعے ہیروئن بیرونی ملک سمگل کرتے تھے۔ کاروائی کے دوران 8 کلو گرام پیور ہیروئن، متعدد پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں ۔گرفتار ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے۔











