ملتان 17 نومبر (اے پی پی ): سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور کا کہنا ہے کہ ان دنوں کھیلوں کی بہت زیادہ سرگرمیوں ہورہی ہیں انڈر 13، 16 ،19،کے ٹرائلز ہورہے ہیں،صدرن پنجاب کی ٹیمیں بھی بنی ہوئی ہیں اس کونٹسکس میں جب یہاں پر انٹرنیشنل میچ بھی ہورہے ہیں یہ بہت خوش عین ہے۔ ملتان میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین انڈر 19 کرکٹ سیریز کے انعقاد سے نہ صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب بھر کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سٹیڈیم میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس کے دوران ملتان سٹیڈیم قومی اور بین الاقومی کرکٹ مقابلوں کا مرکز رہا ہے اور اب دسمبر میں انگلینڈ اور جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ میچ بھی ملتان سٹیڈیم پر شیڈول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن مختلف ایج گروپ کے علاوہ سینئر کرکٹ پلان پر منظم انداز میں کام کر رہی ہے جس سے نئے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں آزمانے کے مواقع میسر آرہے ہیں۔











