چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کےاعزاز میں عشائیہ، ملک میں ٹیکس کا نظام انتہائی آسان کردیا گیا ہے،فاروق اعظم میمن

9

میرپورخاص ( اے پی پی):   انجمن تاجران سندھ کے جرنل سیکریٹری امین میمن و انجمن تاجران میرپورخاص کے صدر انیس الرحمٰن شیخ کی جانب سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ( ایف بی آر) حیدرآباد ریجن فاروق اعظم میمن کے اعزاز میں  تقریب عشائیہ کا  اہتمام رکھا گیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ایف بی آر  ان لینڈ ریونیو حیدر آباد ریجن فاروق اعظم میمن نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کا نظام انتہائی آسان کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور تاجر کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور انتہائی آسان ٹیکس کے نظام بنانے کے باوجود بھی ملک میں 22 کروڑ آبادی میں چند لاکھ پاکستانی ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی معیشت بیٹھ رہی ہے بلکہ عام پاکستانی عجیب کشمش میں مبتلا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 12 لاکھ سال کی آمدنی کمانے والے پر کوئی ٹیکس نہی اور کاروبار کرنے والا تاجر نان فائلر نہ ہونے سے گاڑی زمین گھر جائداد کی خرید و فروخت میں زیادہ ٹیکس کٹواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی چھوٹے بڑے تاجر کو اپنے اساسے ظاہر کرکے تھوڑا سا ٹیکس دیکر نہ صرف اپنے کاروبار کو رجسٹرڈ کرواکر فائلر بن سکتا ہے بلکہ ملک کی معیشت و طرقی میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔

 انہوں نے حیدرآباد ریجن کے اسٹیک ہولڈر تاجر کاروباری حضرات سے اپیل کی ہے کہ انکم ٹیکس ایف بی آر کا محکمہ ایک فرینڈلی ماحول میں انکے ساتھ ہر قسم کا مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن شہری  تاجر کاروباری شخصیات آگے آکر اس ملک کی مضبوط معیشت کے لیئے ٹیکس دیں اور ایک اچھا شہری اچھا پاکستانی بنائیں۔

 اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے رہنماؤں امین  میمن،  انیس الرحمٰن شیخ، چیمبر آف کامرس کے صدر خان عبدالخالق خان، ٹیکس بار کے سینئر ایڈوکیٹ احمد سعید قائم خانی، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص ڈویزن حسب اللہ میمن،  اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو ایف بی آر حیدر آباد سے گزارش کی کہ ہر تاجر ہر شہری ملک و قوم کی ترقی کے لیئے ٹیکس دینا چاہتا ہے اور ایف بی آر انکے کاروبار آمدنی اور فروخت کی مد میں ٹیکس  کی ادائگی کو آسان سے آسان بنائیں۔

 اس موقع پر  ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینیو  ایف بی آر محمد رضوان میمن،  ڈپٹی کمشنر ایف بی آر میرپورخاص ذوالفقار کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غوث محمد پٹھان، ایڈوکیٹ جنید مہر،  صرافہ بزار ایسو ای ایشن کے صدر حنیف میمن،  موبائل مارکیٹ کے صدر  آصف چوہدری، نور الدین قریشی، آصف ملک، شاکر قریشی، سیٹھ سلیمان عرفان،  ناصر پٹھان،  طارق کمالی،  طالوت بھاوانی، علی بھاوانی، محمد علی چوہان، فاروق بھٹی،  صدیق بھٹی  رازق خان انور ایم ڈی سویئٹ ، اقبال منیر سوئیٹ  ذاھد مغل  وحید چوہان،  فاروق اعظم، حاجی جواد،  جابر مجید انور قائم خانی شفیق چوہان، حامد ملاح ،  یوسف ملک، اشوک موتیانی سمیت دیگر تاجر سیاسی سماجی مذھبی شخصیات صحافی بڑی تعداد میں موجود تھے۔