اوکاڑہ،01نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ محکمہ مال کا فیلڈ سٹا ف اپنے اپنے حلقہ سےمتعلق شکایات کی تصدیق کریں اور اس کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں۔ریونیو عوامی خدمت کچہری لوگوں کے زمین جائیداد سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے ایک مؤثر بلند کام ہے جس کی افادیت کو محکمہ ریونیو کے افسران اپنی شبانہ روز کاوشوں سے بہتر بنا رہے ہیں محکمہ ریونیو کے افسران کی ذاتی دلچسپی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے عام لوگ اوپن ڈور پالیسی سے مستفید ہوں اور لوگوں کے مسائل کے بنیادی سطح پر حل ہو سکیں جس کے لئے ہمیں اپنی کاوشوں کو جاری رکھنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ ،اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
انہوں نے سائلین سے محکمہ مال کے دفاتر کی کار کردگی ،تحصیلدار قانون گو اور پٹواری کے طرز عمل اور لوگوں سے روا رکھے جانے والے سلوک سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کے سرکاری دفاتر سے متعلقہ معاملات خصوصاًزمین جائیداد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں عوام کو ریلیف دیا جائے اور لوگوں کو با ر بار سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔











