پشین، 01 نومبر(اے پی پی): ہیلویتاس سوئس انٹر کواپریشن اور بی آر ایس پی کے تعاون سے کلی کمالزئی میں سیلاب متاثرین میں گندم کے بیج تقسیم کئے گئے اس موقع پر ہیلویتاس سوئس انٹر کواپریشن کے ایگریکچرل ایڈوائزر قاضی اجود،ہیلویتاس سوئس انٹر کواپریشن کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر جواد علی،ٹیم لیڈر منور خان خٹک، پراجیکٹ منیجر زاہد ضیاء،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نصیب اللہ تارن،بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام پشین کے کوآرڈینیٹر سردار اکبر خان ترین،شیر محمد اور دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نصیب اللہ تارن نے کہاکہ زراعت کا شعبہ ملک کی تعمیر وترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے زمینداروں کے تحفظات دور کرنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں محکمہ زراعت کی جانب سے گندم فصل کی اچھی پیداوار کے لیے ماہرین کی بھی خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر ہیلویتاس کے زرعی ماہر قاضی اجود نے کہاکہ گندم کا یہ تصدق شدہ بیج گندم کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہے جسکی وجہ سے گندم کی فصل کی پیداوار میں یقینی اضافہ ہو گا۔انہوں نے بارانی اور آبپاشی علاقاجات کے زمینداروں کو گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے سفارشات پیش کیں۔











