اوکاڑہ؛ پولیس نے سرعام جوا کھیلتے 10 جواریوں  کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

12

اوکاڑہ،20نومبر(اے پی پی ):پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع  پر گارڈن ٹاؤن میں شارع عام پر بذریعہ تاش جواء کھیلتے 10 افراد مسمی روباب، شوزب، زین، علی اصغر، شازب، حسن محمد،عثمان ولد عبد المجید، محمد عثمان ،سلیم، گلفام کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے موقع سے 52 پتے تاش،9 عدد موبائل مختلف اقسام کے 1751 روپے نقدی رقم برآمد کرکے جواریوں کے خلاف ایکٹ قمار بازی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔