بلوچ طلباء کے مسائل اور جبری گمشدگیوں سے متعلق قائم کمیشن کی وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

38

کوئٹہ،16نومبر(اے پی پی): بلوچ طلباء کے مسائل اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیشن کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کمیشن کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں بلوچ طلباء کے مسائل کے حل اور جبر ی گمشدگیوں سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور کمیشن کی اب تک کی پیش رفت اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، اے سی ایس داخلہ زاہد سلیم اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی اجلاس میں شریک تھے۔