ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کا ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر اظہار برہمی

7

ملتان، 21 نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کا محکمہ صحت کو ڈینگی مہم میں مزید تیزی لانے کا الٹی میٹم دیا اور ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں محکمہ صحت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے مہم پر بریفننگ دی طاہر وٹو نے کہا ڈینگی مہم میں لاپروائی برتنے والے افسران ضلع بدری کیلئے تیار رہیں اور کہا  اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی لاروا تلفی مہم کی براہ راست نگرانی کریں اور کہا ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل پلازے اور رہائشی کالونیوں کے دفاتر سیل کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا شہری ڈینگی کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔