نومبر، یکم نومبر (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے دربار ہال گورنر ہاوس میں خصوصی بچوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے بانی، صدر مقصود احمد ناز ، فلاحی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے ڈیجیٹل ہنر مند پروگرام شروع کرنے پر مقصود احمد ناز صاحب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ پروگرام خصوصی بچوں کو ہنر مند بنا کر معاشی خود انحصاری مہیا کرے گا۔ ڈیجیٙل سکلز ٹریننگ کی بدولت خصوصی افراد کے لیے صنعت و آئی ٹی سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ خصوصی بچے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان بچوں نے ثقافت، کھیل کے میدان سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ یہ بچے ہمت و جرات کی ایک روشن مثال ہیں۔