ملتان،22 نومبر(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود کے پولیس لائن ملتان پہنچنے پرسٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فراز احمد ،ایس ایس پی آ پریشنز حسام بن اقبال ودیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
معین مسعود نے یاد گار شہداء پولیس پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور شہدا ءمحل میں یاداشت تحریر کی اور پولیس لائن کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا ، برانچز کی مینٹیننس اور صفائی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور کا م کرنا ہو گا۔











