سیالکوٹ،29نومبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی کی زیر نگرانی سیالکوٹ میں جاری خصوصی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز2لاکھ 62ہزار 935بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران7لاکھ 53ہزار 149بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
جاری انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ کی مختلف کچی آبادیوں اور جھونپڑ بستیوں میں مقیم10ہزار 723بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے پہلے روز خانہ بدوش، افغان مہاجرین اورجھونپڑ بستیوں میں مقیم 8ہزار 497بچوں کو قطرے پلادیئے گئے ہیں۔
انسداد پولیو مہم کیلئے شہری پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اورتمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئےپولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔











