شجاع آباد اور گردونواح میں صبح سویرے شدید دھند،

14

 شجاع آباد، 29 نومبر(اے پی پی ): شجاع آباد اور گردونواح میں صبح سویرے شدید دھند کا راج، پرانا شجاع آباد روڈ ، ناگ شاہ روڈ، لاڑ روڈ، جلالپورپیروالا روڈ پر دھند کے باعث ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، ڈرائیور حضرات کانوائے کی شکل میں سفر کریں تاکہ کسی ناخوش گوار واقعہ سے محفوظ رہ سکیں۔