ملتان، 18 نومبر)اے پی پی ): سینئرجج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ جسٹس چوہدری مسعودجہانگیر نے بطور جج خطاب میں کہاکہ میں 29اکتوبر2013کولاہورہائیکورٹ میں جج تعینات ہوا ہائیکورٹ نے جومجھے عزت اورشہرت دی وہ میں زندگی بھرنہیں بھول سکتا یہاں کے لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا جس کاکوئی متبادل نہیں میں تمام عملہ کا شکرگزارہوں.
ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی ملتان روسٹرمیں الوداعی خطاب کے دوران کیا .انہوں نے مزیدکہاکہ اب میں پنڈی بنچ جاونگا اور اس کے بعد 02دسمبر2022کولاہورسے بطورجج ریٹائرڈ ہوجاونگا.
تقریب کے اختتام پر انہوں ہائیکورٹ کے لان میں آم کاپودہ لگایا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلی کیلئے پودہ لگانا ضروری ہوگیاہے گرمی کی شددمیں کمی لانی ہے تو ہرفردکواپنی ذمہ داری کااحساس کرناہوگا تب ہی ہم ملتان کوسرسبزبناسکتے ہیں نئی تعمیرہونے والی کالونیوں میں شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیاجائے اور انہیں پابند کیاجائے کہ سایہ داردرخت ضرور لگائیں جس سے ناصرف کالونی کے حسن میں نکھار آئے گابلکہ انسانوں کوبھی بہترین آب وہوا میسر ہوگی۔
اس موقع پر سینئرایڈیشنل رجسٹرارہائیکورٹ عمران صفدر،ڈپٹی رجسٹرار جنرل ہائیکورٹ ذولفقارعلی اعوان، ڈپٹی رجسٹرارپروٹوکول ہائیکورٹ زاہدمحمود اورپروٹوکول آفیسرشاہداقبال لک،پروٹوکول آفیسر جاویدسعید،اسسٹنٹ رجسٹرار کریمنل ارسلان ظفر،فراز حسین اور پی ایس عمرحیات سمیت دیگر احباب شریک تھے ۔











