مظفرگڑھ ، بہترین حسن اخلاق کی مثال قائم کرنے والے پولیس ملازمین لائق تحسین ہیں، ڈی پی او

7

مظفرگڑھ، 07 نومبر(اے پی پی): نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں، تھانہ سٹی کوٹ ادو کے کانسٹیںل عبدالغفور کی ہسپتال میں داخل بیمار ملزم کے پاؤں دبانے کی ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے خفیہ طور پر  بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ڈی پی او احمد نواز شاہ نے کانسٹیںل کو نقد انعام اور تعریفی سند کا اعلان کردیا، ڈی پی او احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ بہترین رویہ ہی تمام تر مسائل کا حل ہے، بہترین حسن اخلاق کی مثال قائم کرنے والے پولیس ملازمین لائق تحسین ہیں،دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی عبدالغفور کی پیروی میں انسان دوست رویہ اختیار کرنا چاہیئے۔