ملتان؛ انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی ، متعدادروڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا دیا گیا

12

ملتان، 05 نومبر(اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم  نے  تجاوزات کے خلاف کارروائی  کرتے ہوئے بوسن روڈ سیداں والا بائی پاس چوک، نادرن بائی پاس روڈ ماڈل ٹاؤن چوک اور ماڈل ٹاؤن ٹی چوک کے اطراف میں   روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا دیا ۔ آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ الیاس گل نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا ۔