ملتان، 12 نومبر (اے پی پی ):میڈیکل انٹری ٹیسٹ 13 نومبر کو زکریا یونیورسٹی میں ہوگا،انتظامیہ کی جانب سے میڈکل انٹری ٹیسٹ کے بھرپور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے میڈکل انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔کمشنر نے کہا کہ17 ہزار سے زائد امیدوران کی سہولت کیلئے 27 امتحانی مراکز قائم کردیے ہیں ،والدین اور شہریوں کیلئے 16 ہزار سے زائد گنجائش کا سیٹنگ پلان ترتیب دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانی مٹیریل کی سیکورٹی کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موثر ٹریفک پلان تشکیل دیکر پانی اور میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا اُمیدواروں کیلئے شٹل سروس اور آگاہی بینر بھی لگوادے گئے ہیں جبکہ حساس امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔











