ملتان بورڈ کے زیراہتمام سکولمپکس 2022 کے سلسلہ میں چوتھے دن بوائز ایتھلٹکس کا انعقاد

27

ملتان، 11 نومبر( اےپی پی): ملتان بورڈ کے زیراہتمام سکولمپکس 2022 کے سلسلہ میں چوتھے دن بوائز ایتھلٹکس کا انعقاد. ملتان بورڈ میں بوائز ایتھلٹکس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے آج کے مقابلہ جات کے مہمان خصوصی جناب عطاء الحق ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایڈمن) آغا ظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (سکولز) حافظ محمد قاسم ،چئیرمین تعلیمی بورڈ اور جناب خرم قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ تھے. جبکہ مہمان اعزاز جناب ڈاکٹر فدا حسین ڈپٹی سیکرٹری (فنانس) تعلیمی بورڈ میڈم حنا چوہدری، سیکشن آفیسر (ایجوکیشن) ساوتھ پنجاب مقابلہ جات کے کوآرڈینیٹر راؤ عمر حیات D. P. E بہاولپور اور شاہد پرویز گجر D. P. E وہاڑی تھے بوائز ایتھلٹکس مقابلہ جات میں 100 میٹر ریس، 400 میٹر، تھالی، نیزہ، گولہ، ہائی جمپ، لانگ جمپ کے کوالیفائینگ مقابلہ جات منعقد ہوئے سپورٹس انجارچ تعلیمی بورڈ ملک نثار احمد نے مہمانانِ خصوصی کا تمام کھلاڑیوں سے تعارف کروایا جن کے فائنل مقابلے اور اختتامی تقریب اور تقسیم انعامات مورخہ 12 نومبر بروز ہفتہ کو ملتان بورڈ میں منعقد ہوگی چئیرمین حافظ محمد قاسم اور سیکرٹری بورڈ خرم قریشی کی زیر صدارت اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے مختلف انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران کی میٹنگ منعقد ہوئی چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ نے کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں بعد ازاں تقریب کے انتظامات کی حتمی شکل دی اور تقریب کی باقاعدہ ریہرسل کی گئی۔