ملتان: پی ایچ اے  کا گرین ا یمبیسیڈرپروگرام ملتان کے آغاز کا فیصلہ

12

ملتان 23 نومبر )اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان نے گرین ا یمبیسیڈرپروگرام ملتان کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں سکول،کالجز اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،طلباء و طلبات میں شجرکاری کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں گے مہم کے تحت ہزاروں درخت لگائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ملتان نے نجی سکول میں طلباء کے ہمراہ شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگاتے ہوئے کہا۔ اعجاز حسین جنجوعہ نے شجرکاری سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کے فروغ کے لیئے طلباء و طالبات اس شعور کو اجاگر کرنا ہوگا،پارکوں،گرین بیلٹس اور عمارتوں کو دیگر مقامات پر درخت و پودے لگائیں گے ،ماحول کو ساز گار بنانے کے لیئے شجرکاری نا گزیر ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جہاں جہاں شجرکاری کی ضرورت ہوگی وہاں شجرکاری کریں گے،تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگ شجرکاری کے فروغ کے لیئے آگے بڑھے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامع پہنانے کے لیئے بھرپور اقدامات کریں گے،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت درختوں اور پودوں کی شجرکاری کر کے شہر کو خوبصورت بنائیں گے۔

اس موقع پر پرنسپل عارف جاوید بھی موجود تھے۔