میرپورخاص ، 30نومبر ( اے پی پی): الاخوان انجمن تاجران کیجانب سے ایم اے جناح روڈ نزد مچھلی مارکیٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد عوام کی فلاح وبہبود کیلئے وقف کردہ عوامی بیت الخلا کا آج آغاز کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صدر انجمن تاجران میرپورخاص انیس الرحمن شیخ، جنرل سیکریٹری محمد امین میمن، صدر الاخوان انجمن تاجران محمد سہیل راجپوت، سیکریٹری الاخوان انجمن تاجران عبدالرشید شیخ سمیت دیگر تاجر راہنما موجود تھے۔











