سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب کاایکسٹینشن سکیم سیوریج لائن سرائے سدھو کا دورہ

18

ملتان،30نومبر(اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کاایکسٹینشن سکیم سیوریج لائن سرائے سدھو کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کر دئیے ہیں۔سکیم پر50ملین لاگت آئے گی 33ملین کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ٹف ٹائلز،برکس اور باؤنڈری وال کو فوری مکمل کیا جائے اور  کہا کہ یہ سکیم دور دراز علاقے میں موجود ہے،اس سے قبل یہاں کوئی بڑی سکیم کا آغاز نہیں ہوا،اس سکیم سے دور دراز علاقوں کی آبادی کو فائدہ حاصل ہوگا۔

محمد آصف چوہدری نے کہا کہ کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ترقیاتی منصوبوں طے کی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور کہا کہ ٹھیکیدار مقررہ مدت میں منصوبوں کو بہتر انداز سے مکمل کریں کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔