کراچی،17نومبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر میں آئیڈیا 2022 کے تیسرے روز بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں وفاقی وزیر ڈیفنس پروڈیکشن اسرار ترین اور ڈی جی ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائیزیشن نے انکا استقبال کیا جسکے بعد وہ مختلف اسٹالز کا دورہ کرنے نکلے اور انھیں مختلف حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔











