لاہور،25نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری ظہیرالدین نے جمعہ کو یہاں وزیراعلی آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں حلقے کے مسائل، ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں جاری صحت، تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں،ریسکیو 1122 کی خدمات کو گراس روٹ لیول پر پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کے پروگرام کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں،احساس راشن پروگرام اور صحت کارڈ کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے،احساس راشن پروگرام غربت میں کمی لانے اور فلاحی ریاست بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔











