ملتان،05 نومبر(اے پی پی ):پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین چار روزہ میچ کے دوسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار روزہ میچ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن وکٹیں گرنے کی وجہ سے رنز بنانے کی رفتار سست ہوگئی۔ گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے لیکن کم روشنی کے باعث کھیل کو جاری نہ رکھا جاسکا جبکہ ابھی دن کے 13 اوورز باقی تھے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی ایک اچھے آغاز کے باوجود یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی اور224 رنز کے تعاقب میں 161 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، پہلی اننگز میں پاکستان کو 63 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔ بنگلہ دیش کے پانچ بیٹر کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبلز فگر میں داخل نہ ہو سکا، رضوان 40 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، روہانت بورسن نے ناقبلِ شکست 23رنز کی اننگز کھیلی، جیشان عالم 22، شیام حسین دیپو 19 جبکہ کپتان احرارامین 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرا کیا عبدل باسط نے 18 رنز کے عوض 3، ابتسام، علی اسفند اور آفتاب ابراہیم نے 2،2 جبکہ محمد اسمائیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان انڈر 19 نے اپنی دوسری اننگز میں 54 رنز بنائے اور ان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، کم روشی کی وجہ سے کھیل کے دوسرے روز بھی میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا جبکہ ابھی دوسرے دن کے 9 اوورز باقی تھے ۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں باسط علی 4 اور حبیب اللہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہاج ریاض 27 اورکپتان سعد بیگ 5 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، بنگلہ دیش کے روہانت بورسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔











